113
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان آج پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
پنجاب،خیبر پختونخوالیکشن کیس،فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائیگا
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل پر سماعت آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگی اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کیس میں فل کورٹ بھی بن جاۓ ہمیں فرق نہیں پڑے گا،عمران خان
وفاق اور نگراں حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ میں الگ الگ جوابات جمع کرائے ہیں جب کہ الگ الگ جوابات میں ایک ہی موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے۔