اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا نوٹس لے لیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریر کے دوران الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے اپنی تقاریر میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بے ایمان اور ایک پارٹی کو سپورٹ کر رہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وقت بتائے گا کہ بددیانت کون ہے ۔