95
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن ، پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر منتخب تمام اراکین تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں
پنجاب کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث تحریک انصاف تشویش کا شکار تھی تاہم اب ضمنی الیکشن میں پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی اور امید کی جاسکتی ہے کہ سیاسی بحران کا بھی خاتمہ ہوجائیگا۔