آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرری کے نوٹیفکیشن جار ی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق سحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کو تین سال کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور چیف آف آرمی اسٹاف تقرری کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا جب کہ جنرل عاصم منیر کو بھی تین سال کے لیے آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے۔
جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو 17ویں آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوں گے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca