حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اعلان پر اسلام آباد انتظامیہ نے نئے سال کی تمام تقریبات کے لیے جاری کردہ این او سی کو منسوخ کر دیا ہے.
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر پرمٹ منسوخ کر د ئیے گئے جس کے بعد تقریبات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا.
واضح رہے کہ ایک روز قبل نگرا ن وزیر اعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا.
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی سطح پر نئے سال کی کوئی تقریبات منعقد نہیں کی جائیںگی جب کہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیا سال سادگی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ منائیں۔
92