تنویر الیاس کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری ،خواجہ فاروق عبوری وزیر اعظم ہونگے 

 

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق عبوری وزیر اعظم ہونگے ،سردار تنویر الیاس حلقہ ایل اے 15 باغ سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے، وہ 27 جولائی 2021 کو رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 18 اپریل 2022 کو سردار تنویر الیاس نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

توہین عدالت کیس،وزیر اعظم آزاد کشمیر نا اہل قرار

اس سے قبل آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا تھا، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدلیہ کی توہین کے الزام میں طلب کیا گیا تھا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے او رغیر مشروط معافی مانگ لی جسے مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

قبل ازیں سردار تنویر الیاس نے کہاتھا اتنے فارغ نہیں کہ اگلے دن آجائیں  ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے صاف ہیں وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ فل بنچ نے انہیں توہین عدالت قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دیا  تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca