34
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )اگر آپ یوٹیوب شارٹس بناتے ہیں لیکن کیمرے کے سامنے آنا یا ویڈیو ریکارڈ کرنا مشکل لگتا ہے تو اب فکر کی ضرورت نہیں۔
گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل "ویو 3” (Veo 3) یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنا دیا ہے۔یہ فیچر صارفین کو صرف اپنی ہدایات لکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ کو صرف یہ بتانا ہوگا کہ ویڈیو کس موضوع پر ہے اور کس انداز میں (مثلاً انیمیٹڈ یا سنیماٹک) چاہتے ہیں، باقی کام ویو 3 خود بخود کر دے گا اور ایک مختصر ویڈیو تیار کر کے سامنے لے آئے گا۔ویو 3 کا "فاسٹ ورژن” صرف 8 سیکنڈ کی ویڈیوز تخلیق کر سکتا ہے۔ اگرچہ ان کا معیار ہر بار پرفیکٹ نہیں ہوگا، لیکن یہ سب سے حیران کن بات ہے کہ یہ ویڈیوز کسی بھی حقیقی فوٹیج کے بغیر تیار ہوں گی اور پھر بھی کافی متاثر کن دکھائی دیں گی۔
یہ ٹیکنالوجی دراصل صارفین کو وہ مواقع فراہم کرتی ہے جن سے وہ اپنی کہانیوں کو نہ صرف تخلیق بلکہ دنیا تک آسانی سے پہنچا سکیں۔ یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن کے مطابق "اے آئی ہر شخص کو لامحدود امکانات فراہم کرے گا، اور ہر کوئی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔”خیال رہے کہ جون 2025 میں اعلان کیا گیا تھا کہ ویو 3 کو شارٹس میں شامل کیا جائے گا، اور اب یہ سہولت مرحلہ وار صارفین کو ملنا شروع ہو گئی ہے۔ اس ٹول سے تیار ہونے والی ویڈیوز اتنی حقیقی لگتی ہیں کہ دیکھنے والے کے لیے ان میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ مصنوعی ہیں یا اصلی۔