اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ "امپورٹڈ حکومت پارلیمنٹ کا تقدس بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے ملاقات میں کیا جہاں ان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی وجہ ‘سمجھ سے بالاتر قرار دے دی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ میں پارٹی کے کردار پر بات کرتے ہوئے اعظم سواتی کی گرفتاری اور اس کے بعد ہونے والے مبینہ تشدد کی مذمت کی۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ اور بالخصوص سینیٹ کی تذلیل پر تنقید کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے سینیٹرز کی اس تجویز کی تائید کی کہ وہ ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان سے سینیٹر کی گرفتاری اور ان کے ساتھ کیے گئے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ 74 سالہ سینیٹر کے کیس نے قانون اور آئین کو دھچکا پہنچایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مذہب یا ملک ذاتی خیالات کے اظہار پر شہریوں کے تمام بنیادی حقوق کو معطل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کو حراست میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانا شرمناک ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی تذلیل کر رہا ہے۔