147
ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی درانی نے افغان میڈیا کو انٹرویو کے دوران امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو افغان علاقوں میں منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں
کسی کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنے دینگے،طالبان رہنما
افغان میڈیا کے مطابق آصف علی درانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کے باعث افغانستان میں داخل ہوئے ہیں انہیں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
مزیر پڑھیں
پاکستان اشتعال انگیزبیانات سے گزیر کرے،افغان طالبان
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان افراد کی پاکستان منتقلی افغانستان کے خطرات سے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر کی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اپنا مسئلہ خود حل کرے، ہم اس بات کے پابند ہیں کہ افغان سرزمین سے کسی کو پاکستان کے لیے خطرہ پیدا نہ ہو۔