اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگال کے شہر لزبن میں ایک چاقو بردار شخص نے ایک اسلامی مرکز پر حملہ کر کے دو خواتین کو ہلاک کر دیا۔
لزبن واقعہ کےحوالے سے پرتگالی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جس کے پاس ایک بڑا چاقو تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے حملہ آور کو گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا۔ پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
حکام کے مطابق حملے میں دو خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ ایک خاتون، 49 سالہ، آغا خان فاؤنڈیشن کی منیجر تھی، جو پرتگال میں پناہ گزینوں کی مدد کرتی ہے، جب کہ دوسری24 سالہ خاتون مرکز میں رضاکار کے طور پر کام کر رہی تھی۔
پرتگالی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کی تین بیٹیاں بھی اسی سینٹر میں زیر تعلیم ہیں۔
اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس واقعے کے محرکات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔