اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اب غزہ کا باقی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔اس اسرائیلی حملے کو اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔غزہ میں گزشتہ رات ایک طرف موت کی آواز اور دوسری طرف مسجد کے اسپیکر سے گونجنے والی آواز نے دردمند دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
مسجد کے اسپیکر سے اعلان ہوا کہ "اے اللہ، اے اللہ، یہاں کوئی نہیں بچا، صرف تو ہی ہے۔” اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد غزہ کی مسجد سے مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف پوری طاقت استعمال کر رہا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ کی طاقت ان سے بالاتر ہے۔مسجد سے اعلان کیا گیا کہ یہاں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، غزہ کے مکین مسلمانوں کی دعاؤں کے خواہاں ہیں، ہم مظلوموں کی فتح کے لیے خدا سے دعا گو ہیں۔