132
اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان کریں گے، اجلاس میں مریم نواز اور دیگر نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ بھی منتخب ہوں گے.
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ میاں اسلم اقبال کو پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے.
اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے ارد گرد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، مال روڈ اور اسمبلی کے اطراف کی سڑکوں پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے جبکہ اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے