اوباما کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کی حمایت کرینگے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ کملا ہیرس کو ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے مطلوبہ حمایت بھی حاصل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور ایک حالیہ سروے کے مطابق کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے شکست دینا ناممکن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق براک اوباما کا خیال ہے کہ ان کی پارٹی ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتی، اسی لیے انہوں نے ابھی تک کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔دوسری جانب ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بارک اوباما جلد ہی کملا ہیرس کے نام کی توثیق کریں گے اور ممکنہ طور پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جیو نیوز نے امریکی اور برطانوی خبر رساں اداروں کے سامنے امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کی خبر دی تھی جو بعد میں درست ثابت ہوئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca