اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ نیا اور اہم ہوتا ہے، ہم پچھلا میچ بھول کر نئے میچ کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہماری توجہ یہ سیریز جیتنے پر ہے، کراچی کی وکٹ پنڈی سے مختلف ہے؟ ہماری کوشش ہوگی کہ کنڈیشنز کے مطابق پرفارم کریں۔
کس وکٹ پر کتنے سکور بنائے یہ پچ اور کنڈیشنز پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار کے بجائے بابر اعظم کو لیں تو بابر نہیں ملے گا، امام الحق کی بجائے افتخار کو کھلائیں گے تو افتخار نہیں کھیلے گا، سب کی اپنی پوزیشن ہے، میں ون ڈے میں چاہتا ہوں چوتھی پوزیشن پر کھیلوں ، پانچویں پوزیشن سے خوش نہیں۔
یہ بھی پرھیں
دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹو سے ہرا دیا
ضروری نہیں کہ مجھے وہی ملے جو میں چاہتا ہوں، میری خواہش الگ ہے، کپتان اور کوچ کی ضرورت الگ چیز ہے، میں وہی کروں گا جو کپتان اور کوچ بہتر سمجھیں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ میرے ذہن میں ذاتی سنگ میل کبھی اہم نہیں ہوتے ۔
آپ ٹیم میں 11 فخر زمان نہیں رکھ سکتے، اللہ نے ہر انسان کو الگ بنایا ہے، میں الگ، فخر الگ، بابر الگ، ہمارے 20 کروڑ الگ ہیں۔ ، آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہم اپنا ہدف حاصل کر چکے تھے، اس لیے عماد نے سنگل لیا، اگر ہم آخری ٹی ٹوئنٹی جیت جاتے تو آج ایسے سوالات نہ ہوتے۔