زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر درخواست پر سماعت کریں گے،لاہور ہائیکورٹ 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) کی تین سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ تاہم، رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض عائد کیا کہ چونکہ وہ سزا یافتہ ہیں، اس لیے پہلے خود کو عدالت میں پیش کریںورنہ اپیل قابل سماعت نہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیا انہوں نے ریمارکس دیے کہ "زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے۔

اس کے بعد، زرتاج گل نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔ تاہم، عدالت نے انہیں آج (11 اگست) تک خود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو فیصل آباد کی اے ٹی سی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ان میں سے 108 افراد کو سزا ہوئی، جبکہ 76 کو بری کر دیا گیا۔ زرتاج گل نے اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، جس پر سماعت آج متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔