بجلی کمپنیوں کے افسران کومفت بجلی کے بجائے رقم دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق یہ سمری بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی گئی جس کی صدارت نگر ان وزیراعظم انوار الحق نے کی۔
منیٹائزیشن پالیسی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹ کے بجائے رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران کو 450 ماہانہ مفت یونٹس کے بجائے 15 ہزار 858، گریڈ 18 کے افسران کو 15 ہزار 858 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسر ماہانہ 600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996 روپے، گریڈ 19 کا افسر 880 مفت یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594 روپے ماہانہ، گریڈ 20 کا افسر 1100 یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے لے سکے گا
پاور جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران کو ماہانہ 650 یونٹس کے بجائے 24 ہزار 570 روپے اور گریڈ 18 کے افسران کو 700 یونٹس کے بجائے 26 ہزار 460 روپے ماہانہ ملیں گے۔
ماہانہ 1000 مفت یونٹس کے بدلے جینکوز کے گریڈ 19 کے افسر کو 42 ہزار 720 روپے، گریڈ 20 کے افسر کو 1100 یونٹ ماہانہ کی بجائے 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسر کو 55 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔