314
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔
سوئی ناردرن پر گیس کی اوسط قیمت 1238 روپے 68 پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہو گا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ قانون کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ 45 دن میں کرنا ضروری ہے۔