175
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔
وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل رہی۔