اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل 2026 سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیادہ سے زیادہ قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر، جس کا وزن 11.8 کلو ہے، کی نئی قیمت 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ قیمت مقامی اور درآمدی دونوں طرح کے ایل پی جی پر نافذ ہوگی۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس فی سلنڈر 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے، جس میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ کے مارجن بھی شامل ہیں۔
یہ اضافہ صارفین کے لیے روزمرہ اخراجات میں اضافے کا باعث بنے گا اور مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں پر اثر ڈالے گا۔