409
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں سویڈش قونصلیٹ کے باہر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کی جانب سے اس دوران سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ،دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔