روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ،وزارت پٹرولیم

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)روس سے آنے والے آئل کا بحری جہاز سے آف لوڈنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک جہاز سے 6000 بیرل تیل اتارا جا چکا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے تحت روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔
وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں 30 سے ​​40 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آر ایل ریفائنری میں 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ کو ریفائن کیا جائے گا، جس میں پارکو بھی حصہ ڈالے گا، روس کا تیل آئندہ دو ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گا۔
پاکستان اور روس نے ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل تیل کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔
روسی تیل کی قیمتوں میں ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com