اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں بھی سوگ کا سلسلہ جاری ہے، امام حسین کے بھائی حضرت عباس کے پرچم کی تصویر کو پھولوں سے سجا کر نکالا گیا۔
جلوس میں نوحہ خوانی اور ماتم حسین کی گئی، تابوت اور مزار کی تصویر بھی نکالی گئی۔یزیدی فوج کے ہاتھوں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے سوگ میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں عزاداری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
یوم عاشور،ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے
لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں علمائے کرام اور ذاکرین نے کربلا میں اہل بیت کی شہادت کو بیان کیا، سوگواروں نے یزیدی مظالم کی تصویر کشی کی۔غم زدہ مومنین نے ماتم کیا، فرانس اور بیلجیم سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں سید الشہداء کی شہادت کی یاد میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔امریکہ کی مختلف ریاستوں کی امام بارگاہوں میں بھی ہزاروں عزادار جمع ہوئے۔ڈیلاس اور ہیوسٹن سمیت مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے، سینکڑوں سوگوار زنجیروں میں جکڑے گئے۔