اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 22 اگست کو ترنول میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ترنول جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیلئے کے لیے مارچ کی قیادت وہ خود کریں گے۔ مرکز میں بیٹھے نااہل گروہ کی مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی آئی ہے۔ ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
57