اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور دنیا بھر کے کشمیری آج ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر ‘یوم سیاہ منا رہے ہیں۔.
ہر سال کشمیری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔. قابض افواج نے سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں اور بڑی تعداد میں فورس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔.
یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔. دارالحکومت کے برہان وانی چوک میں ہونے والے احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔. احتجاج کے دوران بچوں نے کالے جھنڈے لہرائے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔.
شرکاء کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایک ظالم اور جارح ملک ہے اور کسی جارح اور دہشت گرد ملک کے لیے یوم جمہوریہ منانا مناسب نہیں ہے۔. ہندوستان سے آزادی کی جدوجہد اور پاکستان کی تکمیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔.
یوم سیاہ پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے ایک سیاہ دن ہے۔ کشمیر کسی بھی طرح سے ہندوستان کا حصہ نہیں ہے اور کبھی نہیں ہوسکتا کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔.