اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوم شہدائے پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں ہوئی
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔
تقریب میں مسلح افواج کے موجودہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہوئےجن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی شامل ہیں۔
یوم شہدائے پاکستان آج منایا جائے گا،قرآن خوانی،دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا
اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
دوسری جانب پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈ کوارٹرز اور پولیس شہداء کی یادگاروں پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔