107
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)9مئی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا گیا۔پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کی اجازت مانگی ہے، جنہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ ۔
جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے ایف بی آر، کمشنر لاہور اور اسٹیٹ بینک سے ملزمان کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ملزمان میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت پی ٹی آئی کے 22 رہنما شامل ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث قرار دیا ہے، ملزمان کے خلاف آرٹیکل 88 کے تحت کارروائی کرکے جائیدادیں اور رقم ضبط کرنے کی اجازت دی جائے۔