اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیر نے گاڑی ہتھیانے کیلئے مرید کوقتل کردیا نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کچھ فاصلے پر باٹا پور کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری کو پیر نے قتل کر دیا۔
مقتول اکبر علی اپنے والد سید وسیم شاہ سے ملاقات کے لیے بد ملہی گیا تھا جس کے بعد واپس نہیں آیا۔ اکبر سے رابطہ نہ ہونے پر اہل خانہ نے رپورٹ درج کرائی تھی
ورثاء کا الزام ہے کہ پیر سید وسیم شاہ نے اس کی گاڑی چھیننے کے لیے مرید اکبر علی کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کی بہن کے گھر سے اکبر علی کی گاڑی برآمد کر لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے ڈیرے سے مقتول اکبر علی کے خون آلود کپڑے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں تاہم مقتول کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔