عمران خان کو کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا؟اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ انہیں کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو گھر کا پکا کھانا دیا جا سکتا ہے یا نہیں اس پر معاونت طلب کی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی چیز موجود نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد مرتبہ ملنے سے روکتی ہو، جیل قوانین کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے دوستوں، رشتہ داروں اور وکلا سے ملاقات، انہیں جائے نمازاور  انگریزی ترجمے والا قرآن بھی دیا جائے

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں

دوسری جانب عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوٹھہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو محفوظ کھانا فراہم کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انہیں اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔

نعیم پنجوٹھا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں، ہم نے تمام شکایات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے رکھ دی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔