اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کے خلاف جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔
لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے جب کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی ہونا شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ترجمان نے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال پر جانے سے انکار کردیا، سٹی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔
صدر کراچی بار نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بند رہتی ہیں، ہڑتال کا کیا جواز ہے، ہفتے کو صرف ماتحت عدالتیں کھلتی ہیں، ہفتے کو ہڑتال کا مطلب صرف چھوٹی عدالتیں ہیں، پریکٹس کرنے والے وکلا کو ہڑتال کرنی چاہیے۔
عام سلیم ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جو فیصلہ وکلاء کے مفاد میں نہیں ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔