وزیراعظم کی ہدایت پرتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ میں کمی اور بڑی کمپنیوں کے سپر ٹیکس میں نرمی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس میں رعایت فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وار بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس کم کرنے اور آخرکار اسے ختم کرنے کی پالیسی پر غور کر رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی یا خاتمے کے سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کا دارومدار براہ راست ٹیکس دہندگان کی تعداد اور ٹیکس کی ادائیگی کی شرح پر ہوگا۔ جتنی زیادہ تعداد میں لوگ ٹیکس ادا کریں گے، اتنی ہی زیادہ رعایت دی جا سکے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں