اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف کبھی ادارے، ریاست یا عوام کے خلاف نہیں جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پارٹی آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایک قدم پیچھے ہٹ گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کی پسند کا آرمی چیف مقرر کیا جائے
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئی آرمی چیف کبھی ادارے، ریاست یا عوام کے خلاف نہیں جائے گا۔
امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، مثبت اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
عمران نے دہرایا کہ "غیر ملکی سازشی بیانیہ” پر ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔
بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ صرف قانون کی حکمرانی ہی ایک قوم کو ‘آزاد’ بنا سکتی ہے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، لیکن "ہم نے ان سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کو کہا ہے”۔
138