اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری دن 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جب کہ حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی مزید 30 فلسطینیوں کو رہا کرنا پڑا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے جب کہ روس کی دوہری شہریت رکھنے والی 2 اسرائیلی خواتین کو بھی چند گھنٹے قبل رہا کیا گیا تھا۔
In accordance with the terms of the 6th day of the humanitarian pause agreement, 30 Palestinians, will be released today in exchange for the release of 10 hostages in Gaza. In addition, to 2 Russian citizens & 4 Thai citizens outside the framework of the agreement were handed…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 29, 2023
قطری محکمہ خارجہ کے ترجمان ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں میں تین جرمن اور ایک امریکی شامل ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی دوہری شہریت ہے۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بمباری میں زیر حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا جس کی اسرائیلی حکومت نے تصدیق کردی۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے جب کہ چین نے جامع اور جامع مذاکرات پر زور دیا ہے۔
Israeli hostages released from Gaza include 5 minors & 5 women, those of dual nationality within the group are:
– A Dutch minor
– 3 Germans
– 1 American— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 29, 2023
دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی میں مزید 4 روز کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے جب کہ قطر اور امریکا کو اسرائیل کی رضامندی ملنے کی قوی امید ہے۔
ادھر فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں امدادی سامان کے 21 ٹرک تقسیم کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خیراتی ادارے ریڈ کراس نے بتایا کہ غزہ میں 6 روزہ جنگ بندی کے دوران جنگ کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے شہریوں میں امدادی سامان کے 254 ٹرک تقسیم کیے گئے ہیں۔
فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق تقسیم کی جانے والی امدادی اشیاء میں کمبل سمیت خوراک، پانی اور بچوں کا سامان شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ نہ جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ اب بھی جنگی علاقہ ہے۔
Today PRCS teams delivered 21 trucks 🚚 filled with aid into #Gaza City and the northern areas. 📍Since the truce began, they’ve successfully distributed 254 aid trucks, providing crucial essentials like food, water, baby formula, and blankets to thousands in need.
🫶 PRCS is… pic.twitter.com/Rxs1qIoZML— PRCS (@PalestineRCS) November 29, 2023
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل نے ایک طرف 150 فلسطینیوں کو رہا کیا تو دوسری طرف مزید 133 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 36 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ۔