نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت ،محافل ذکر اہلبیت ، مجالس کا سلسلہ جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے دن پر آج یوم عاشور پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں 10 محرم الحرام کو نشتر پارک میں مجالس کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ مجلس میں شرکت کے لیے شرکاء کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مجلس کے اختتام کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلے گا، علم کے آثار، تابوت اور ذوالجناح پر حاضری دی جائے گی، جس میں ملک بھر سے عزادار شرکت کریں گے۔ اس دوران حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس نکالے جائیں گے۔جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں کی مجالس منعقد ہوں گی-

امام عالی مقام، ان کے عزیز و اصحاب کی شہادت کے بعد خاندانِ رسول کی خواتین پر ہونے والے مظالم کو بیان کیا جائے گا۔لاہور کی نثار حویلی سے نکلنے والے جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، جس میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فرزند حضرت علی اکبر کی تلاوت کی گئی۔
پشاور
پشاور میں یوم عاشور پر مختلف امام بارگاہوں سے 12 جلوس نکالے جائیں گے، پہلا جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی کوچہ جان پیپل منڈی سے نکالا جائے گا۔
جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں، جلوس کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے
راولپنڈی
راولپنڈی میں 10ویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے نکلے گا، راولپنڈی پولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔پنڈی میں 6 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 1000 کے قریب ٹریفک عملہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000 سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔سی پی او کے مطابق جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com