عید کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں بند 129 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر سزاؤں میں کمی کے اعلان کے تحت مجموعی طور پر 2610 قیدیوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس سلسلے میں صدر کی خصوصی معافی کے تحت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے 39 قیدیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزائیں سنائی گئیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند روز قبل عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کی منظوری دی تھی۔
ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کی منظوری دی۔۔
قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق مالی جرائم کے مجرموں پر ہوگا ۔
اعلامیے کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60 سال سے زائد عمر کے خواتین قیدیوں پر ہوگا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca