اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک فضائیہ کے چاک اور چوبند دستوں نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے، اس موقع پر ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے بھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔