اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے روز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تاہم سری لنکا کے کھلاڑی کھیل کے دوسرے روز بھی پاکستانی باؤلرز کے خلاف اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
دوسرے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کھیل کا آغاز کیا تاہم رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دھننجایا ڈی سلوا کو 122 اور رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز بنا کر پویلین بھیجا، دھننجایا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کسن راجیتھا نے بھی ابرار احمد کو صرف 8 رنز پر آؤٹ کیا۔ عبداللہ نے شفیق کی گیند پر کیچ لیا۔اس طرح پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں
گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پہلی 2 وکٹیں جلد گر گئیں،میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔مڈل آرڈر بلے باز دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار اینجلو میتھیوز نے سری لنکا کے لیے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دن دو بار بارش کی وجہ سے 65.4 اوورز کرائے تھے۔کھیل کے پہلے روز شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔