جنگ بندی کا ساتو اں دن ،حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کر دئیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے سب سے پہلے فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والی 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ .حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو 30 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرنا پڑا جن میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی مدت جمعے کو ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی تشویش میں دونوں جانب سے تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کی اور جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی میں قیدیوں کا تبادلہ اور امداد کی ترسیل شامل ہو گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بس اسٹاپ پر فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔حماس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات تنازع کو مزید شدت کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔دوسری جانب قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 2 روز کی توسیع کی کوششیں جاری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca