یہ بھی پڑھیں
حماس اسرائیل جنگ بندی،دوسرے مرحلے میں آج مزید قیدی رہا ہونگے
حماس نے عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا، اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی۔حماس کی جانب سے رہائی کے بعد 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں 9 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں جن میں ایک 4 سالہ امریکی لڑکی بھی شامل ہے جن کی دوہری شہریت ہے۔ ادھر امریکی صدر بائیڈن نے بھی یرغمالیوں میں چار سالہ امریکی بچی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، 3 تھائی شہریوں اور ایک روسی شہری کو بھی حماس نے رہا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدہ،حماس نے 24 ، اسرائیل نے 39 یرغمالیوں کو رہا کر دیا
دوسری جانب حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کو معاہدے کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرنا پڑا ہے جب کہ معاہدے کے تحت ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی 80 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی ہے، جن کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے، 10 لاکھ سے زائد فلسطینی 156 پناہ گزین مراکز میں موجود ہیں۔