اس کے علاوہ دیر البلاح میں مقثی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں اقوام متحدہ کے مشن کی گاڑی کے قریب اسرائیلی گولہ باری کی مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ،اسرائیلی گولہ باری میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 3 اہلکار اور ایک مقامی مترجم زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب غزہ میں الشفا اسپتال کے گرد اسرائیلی فوج کا محاصرہ اور حملے دو ہفتوں سے جاری ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 9000 مریضوں کو، جن میں کینسر، بمباری سے زخمی ہونے والے، اور گردے کے ڈائیلاسز کے مریض شامل ہیں، کو غزہ سے فوری طور پر انخلاء کی ضرورت ہے۔دوسری جانب عراقی مزاحمتی گروپ نے بھی اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔