اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان کی صورت میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے ،اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک بھائی مفاہمت کر رہا ہے جبکہ دوسرا بھائی 9 مئی کی دھن بجا رہا ہے، نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت میں ہیں جبکہ شہباز شریف سیاسی تناؤ میں ہیں، شہباز شریف نواز شریف کو کسی بھی حالت میں وزیر اعظم نہیں بننے دے رہے، شہباز شریف اپنے وزراء کے ذریعے نواز شریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیے کو دبا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، نواز اور شہباز کے درمیان فاصلے بہت بڑھ گئے ہیں، کئی ماہ بعد ملاقات ہوئی
بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف اپنی سیاسی موت عمران خان کی صورت میں دیکھ رہے ہیں، دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں، آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں سرغنہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، صرف عوام کے لیے مذاکرات ہیں، مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہے گا۔
38