اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع CN ٹاور کے 250 سے زائد ملازمین کو کینیڈا ڈے سے ایک دن پہلے ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام Unifor یونین کی جانب سے کیا گیا ہے، جو ان ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ یونین کے مطابق، یہ ملازمین مکمل اور جز وقتی عملہ ہیں، جن میں ہوسٹس، ویٹر، بارٹینڈر، شیف، باورچی اور قصاب شامل ہیں۔
یونین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پینشن میں بہتری، تنخواہوں میں اضافہ، شیڈولنگ کے مسائل، فوائد اور صحت و حفاظت کے تحفظات کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ کینیڈا لینڈز کمپنی نے 26 جون کو اپنی آخری پیشکش کی تھی، لیکن یونین نے اس کا جواب نہیں دیا۔ یونین نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس تنازعہ کا حل باہمی بات چیت سے نکلے گا۔
لاکآؤٹ کا سبب پینشن میں 15 سال سے بہتری نہ ہونا، اجرتوں میں اضافہ، شفٹ شیڈول اور صحت و حفاظت کے مسائل بتائے گئے ہیں۔ یونین کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات دوہری بار مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے لاکآؤٹ کا حکم دیا گیا ۔ کمپنی کا موقف ہے کہ اپریل سے مذاکرات جاری تھے اور 26 جون کو انہوں نے بہترین پیشکش دی تھی، لیکن یونین نے جواب نہیں دیا؛ انتظامیہ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔