165
ایبٹسفورڈ پولیس کے مطابق ہفتے کی رات تقریباً 12:50 بجے اولڈ ییل روڈ کے 31000 بلاک پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
پولیس نے فوری طور پر ایک 84 سالہ مرد ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کی جس کو سنگین اور جان لیوا زخم آئے تھے تاہم 84 سالہ مرد جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سٹیل نے کہا کہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حادثے کے باعث قریبی علاقے میں سڑکوں کی بندش ایک طویل مدت کے لیے متوقع ہے۔ ایبٹسفورڈ پولیس اور انٹیگریٹڈ کولیشن اینالیسس اینڈ ری کنسٹرکشن سروس (ICARS) کے ارکان تحقیقات کر رہے ہیں۔