ٹورنٹو کے فائر چیف میتھیو پیگ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا۔ حکام نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت گھر میں صرف ایک شخص موجود تھا تاہم وہ تب سے لاپتہ ہے۔
پیگ نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ ہم فی الحال ٹورنٹو ہائیڈرو، اینبرج گیس اور پولیس کے ساتھ اگلے اقدامات کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایک بار جب ایسا کرنا محفوظ ہو جائے گا، تو ہم ملبے کی تلاش کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہاں کوئی انسانی باقیات دفن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی دھماکے یا آگ لگنے سے قریبی مکانات کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
فائر فائٹر کو معمولی چوٹیں آنے کے بعد احتیاط کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا، دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔