118
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا کے ویسٹ کارنر پر دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں صبح 9:30 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں ووڈرف ایونیو کے قریب کریگ ہنری ڈرائیو کے 300 بلاک میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اوٹاوا پیرامیڈک سروس نے اطلاع دی ہے کہ جائے وقوعہ سے دو مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس دوران ایک 20 سالہ شخص کی موت کی اطلاع ملی۔
پیرامیڈیکس نے بتایا کہ ایک اور شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے کہا کہ اہلکار علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات ہومیسائیڈ یونٹ کر رہی ہے۔ اس وقت کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔