168
فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت کانکورڈ کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ہسپتال کی لابی میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تاہم ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ چرچ میں فائرنگ ، پادری سمیت3 افراد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کے محرکات اور ہسپتال کے احاطے میں ایک مشکوک کار کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جس میں بم ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت بشمول مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔