ہلاک ہونے والے طالب علم کی عمر 12 سال بتائی جاتی ہے۔ ملزم اور مقتول طالب علم ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ واقعہ دارالحکومت ہیلسنکی کے ایک مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔
معلومات کے مطابق یہ واقعہ صبح 9 بجے ورتولا اسکول میں پیش آیا۔ اسکول انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ ملزم طالب علم اپنے رشتہ دار کی لائسنس یافتہ ہینڈگن لے کر آیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم نے گولی کیوں چلائی؟ ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات درج کر لی گئی ہیں۔ فائرنگ کے دوران تمام طلباء کو ان کے کلاس رومز میں بند کر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے لوگ بھی اس وقت تک باہر نہیں نکلے جب تک پولیس نے انہیں مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی۔
108