امریکہ،سکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک،دوسرا زخمی

 اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)  امریکی اسکول میں 17 سالہ طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے اسکول کیفے ٹیریا میں فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول کے کیفے ٹیریا میں 17 سالہ طالب علم نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالب علم ہلاک اور دوسرا طالب علم زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ سکول میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔