ٹریفک پولیس پنجاب اور پی آئی ٹی کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں جدت لائی گئی ہےاب شہری اپنے باقاعدہ لائسنس اور بین الاقوامی لائسنس کی آن لائن تجدید کر سکتے ہیں
نئی شروع کی گئی خدمات میں 842 شہریوں نے باقاعدہ آن لائن لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی ہے، 10 شہریوں نے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کے لیے درخواست دی ہے
17 ہزار 566 شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس کی تجدید کے لئے درخواست دی ہے جبکہ 3 ہزار 295 شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے درخواست دی ہے, شہری اب گھر پر بیٹھ کر اپنے باقاعدہ اور بین الاقوامی لائسنس کی تجدید کر رہے ہیں
آئی جی پنجاب ڈاکٹر. عثمان انور کا کہنا ہے کہ آن لائن لائسنس سروسز سروس سینٹرز اور دیگر ٹریفک دفاتر کے رش کو کم کر دیں گی
72