216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قرض پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
آن لائن مذاکرات کے لیے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر 200 ارب سے زائد کے اضافے کے لیے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، کسان پیکج اور برآمدی شعبے کے لیے سبسڈی کی بھی منظوری دے دی گئی، مذاکرات میں پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔