جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے زائد لوگ گرفتار ہوئے،رانا ثنا ء اللہ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے زائد لوگ گرفتار ہوئے جن میں سے 80 فیصد نے کہا کہ ہمیں چھوڑ دو، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے، پھر لاہور اور پنڈی کی جیلیں بھریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کل 120 لوگ ہیں اور ان میں سے 80 فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دو، تمام لوگوں کو 30 دن تک حراست میں رکھیں گے  ہاں اگر آپ جیل جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا گیا، آپ کو جیلوں کی سیر کروائی جا رہی ہے تاکہ آپ کو جیلوں کے حالات معلوم ہوں، پہلے دور دراز کی جیلیں بھری جائیں گی

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کو کمزور کرنا ملکی مسائل کو بڑھانا ہے، بینچ فکسنگ کی انکوائری کرائی جائے، سوموٹو لیا جائے اور سزا دی جائے۔ بابا رحمتے اور جسٹس منیر کو دنیا کس نام سے یاد کرتی ہے؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں فتنہ برپا کر رکھا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ایک کام نہیں کیا۔ عمران خان ملک میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں اور انہوں نے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ کی پوزیشن اب بھی بہت اچھی ہے، امیدوار بدلیں تو سیٹیں جیت سکتے ہیں، پارٹی کو سفارشات دیں گے، فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا